اسلام آباد(آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے قادیانی مذہب سے متعلق کتاب کی اشاعت پر پابندی کے حوالے سے حکومتِ پنجاب کے نوٹیفکیشن کی توثیق کر دی ۔لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے جسٹس عامر فاروق کے تحریر کردہ 14 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین قانون، مفادِ عامہ اور اخلاقیات کے تابع مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ پٹیشنر کا یہ دعوی کہ آرٹیکل 20 کی خلاف ورزی ہوئی ہے، مجموعہ ضابطہ فوجداری(سی آر پی سی)اور متعلقہ آرڈیننس کے تحت کتب/مواد پر عائد پابندیوں اور ان کی ضبطی کی قانونی حیثیت، طاقت اور بنیادی وجوہات کا باریک بینی سے جائزہ لینے کا تقاضا کرتا ہے