کراچی(آئی این پی )مئیر کراچی مرتضی وہاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے معاملے میں اہم پیشرفت،پی ٹی آئی کے ارکان سٹی کونسل نے چند روز قبل ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کی مقامی قیادت سے اہم ملاقات کی، جس میں میئر کراچی مرتضی وہاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر تبادلہ خیال جبکہ اس سلسلے میں دیگر جماعتوں سے مشاورت پر بھی گفتگو ہوئی۔میڈیارپورٹ کے مطابق سٹی کونسل میں جماعت اسلامی کے اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے میئر کراچی کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور پی ٹی آئی کے ارکان سے ملاقات کی تصدیق کی۔سیف الدین ایڈووکیٹ نے بتایا کہ 3 سے 4 ماہ میں تحریک عدم اعتماد پر کافی پیشرفت ہوئی ہے، اس کیلئے 125 کے قریب ارکان کے دستخط بھی کیلئے ، پی ٹی آئی کے ارکان سے بات ہوئی ہے وہ مکمل طور پر ہمارے ساتھ ہیں