اسلام آباد(آن لائن)سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔بجلی صارفین پر 12 ارب 67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،بجلی صارفین کو ستمبر اکتوبر اور نومبر میں اضافی ادائیگیاں کرناہوں گی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا،اضافے کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔