نئے صوبوں کے معاملے میں جلد بازی نقصان دہ ہو گی، مریم نواز کا صوبوں سے متعلق بیان قابلِ مذمت، اپنے الفاظ واپس لیں، عوام اسٹیٹس کو سے جان چھڑانا چاہتے ہیں
27 ستمبر کو پرامن مارچ ہو گا، یہ شوقیہ مارچ نہیں، مارچ میں سرکاری وسائل استعمال نہیں ہوں گے،، عوام جمہوری انداز میں تبدیلی اور نئے انتخابات چاہتے ہیں
پشاور(آئی این پی )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے نئے صوبوں کے معاملے میں جلد بازی نقصان دہ ہو گی،مریم نواز کا صوبوں سے متعلق بیان قابلِ مذمت، اپنے الفاظ واپس لیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عوام اسٹیٹس کو سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، 27 ستمبر کو پرامن مارچ ہو گا، یہ شوقیہ مارچ نہیں، مارچ میں سرکاری وسائل استعمال نہیں ہوں گے۔ توقع ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور اپوزیشن جماعتیں مارچ میں شامل ہوں گی، عوام جمہوری انداز میں تبدیلی اور نئے انتخابات چاہتے ہیں، عوام سیاسی تنا اور تقسیم سے بیزار ہو چکے ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کا مسئلہ ہے، چیف جسٹس سے سماعت جلد مقرر کرنے کی استدعا ہے۔انہوں نے کہا کہ نرسنگ کالج واقعے میں طلبہ پر پولیس تشدد افسوسناک ہے، متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کیا گیا ہے، پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد نہیں ہو گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلی پنجاب کا صوبوں سے متعلق بیان قابلِ مذمت ہے، مریم نواز سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں۔