کوئٹہ میں سبزیوں کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 60 روپے اضافے کے بعد 620 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، جبکہ زندہ مرغی کی قیمت 100 روپے اضافے کے ساتھ 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔سرکاری نرخ کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 620 روپے فی کلو اور زندہ مرغی کی قیمت 400 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم بازار میں دکاندار ان نرخوں سے زائد وصول کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دکاندار مرغی کا گوشت 680 روپے فی کلو اور زندہ مرغی 500 روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں۔
دکانداروں نے اس حوالے سے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب سے مرغی کی سپلائی میں کمی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔