اغواء کا ڈراپ سین :ماں نے 6 ماہ کے بچے کو فروخت کیا

  ماں نے دائی کے ساتھ مل کر بچہ فروخت کیا اور اغوا کا ڈرامہ رچایا
دو ملزمان گرفتار، ماں کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا
لاہور (آئی این پی)  لاہور میں ماں نے 6 ماہ کے بچے کو فروخت  کرکے اس کے اغوا کا ڈرامہ رچایا، جو بے نقاب ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کاہنہ میں 6 ماہ کے بچے کے اغوا کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا، بچے کی ماں نے دائی کے ساتھ مل کر بچہ فروخت کیا اور اغوا کا ڈرامہ رچایا۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث دو ملزمان چونگی امر سدھو سے  گرفتار  کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق  بچے کی ماں کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔