پاکستان ویمن ٹیم کی سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا وینیو تبدیل

کولمبو(سپورٹس ڈیسک )پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے وینیو میں جزوی رد و بدل کردیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز اب ہمبنٹوٹا کے بجائے دمبولا میں کھیلی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق سیریز کی تاریخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 31 جولائی، 2 اگست اور 4 اگست کو دمبولا میں کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے سیریز کا شیڈول برقرار رہے گا۔