پاکستان میں کیش لیس معیشت کے لیے حکومتی حکمت عملی کی منظوری

پاکستان میں کیش لیس معیشت کے لیے حکومتی حکمت عملی کی منظوری

پاکستان میں کیش لیس معیشت کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کا آغاز کیا گیا ہے۔

 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے حکومتی حکمت عملی سے متعلق تحریری رپورٹ پارلیمان میں پیش کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے رواں مالی سال کے لیے ڈیجیٹل لین دین کا ہدف 115 ارب روپے مقرر کیا ہے۔ وزیراعظم نے کیش لیس پاکستان اسٹریٹجی کی منظوری دے دی ہے۔

اہدف: 2026 تک، ڈیجیٹل معیشت کے وژن کے تحت 4 بڑے اہداف حاصل کیے جائیں گے۔
ادائیگی کے نظام: ادائیگیوں کو آسان، محفوظ اور سب کے لیے قابلِ رسائی بنانے پر زور دیا جا رہا ہے۔
ڈیجیٹل لین دین: اس حجم کو 115 ارب روپے تک بڑھانے کا ہدف ہے۔
تجارتی نظام: کیو آر کوڈ سمیت ڈیجیٹل ادائیگیوں میں مصروف تاجروں کی تعداد 20 لاکھ تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔
صارفین: ڈیجیٹل ایپ صارفین کی تعداد 95 ملین سے بڑھا کر 120 ملین کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ترسیلات زر: ڈیجیٹل ذرائع سے ترسیلات زر کی 100% وصولی کو یقینی بنایا جائے گا۔
انفراسٹرکچر: ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے اور انٹرنیٹ کی دستیابی میں اضافے کے لیے کام جاری ہے۔
سرکاری ادائیگیاں: راست سسٹم کے ذریعے سرکاری ادائیگیوں اور وصولیوں کو تیزی سے ڈیجیٹل بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔
کیو آر کوڈ: بینکوں اور ادائیگی اداروں کے ذریعے کیو آر کوڈ کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا۔