پنجاب حکومت کی گندم مارکیٹ کے استحکام کے لیے جامع حکمت عملی تیار

پنجاب حکومت کی گندم مارکیٹ کے استحکام کے لیے جامع حکمت عملی تیار

ویب ڈیسک: حکومت نے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے جامع حکمت عملی وضع کر لی ہے۔

محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق گندم مارکیٹ کو پرائیویٹ مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔ مؤثر ریگولیشن پالیسی کے تحت مارکیٹ کو مستحکم کیا جائے گا، تاکہ قیمتوں میں مصنوعی اتار چڑھاؤ نہ ہو۔حکام کا کہنا ہے کہ حکومت مقامی سطح پر گندم کی خریداری پر غور کر رہی ہے تاکہ کسانوں کو سہارا دیا جا سکے اور فوڈ سکیورٹی یقینی بنائی جا سکے۔ برآمدات کے معاملے میں احتیاطی پالیسی اپنائی گئی ہے اور عوامی ضرورت کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔پنجاب حکومت اپنی اسٹریٹجک ریزروز بھی قائم کرے گی۔ اس فیصلے سے توقع ہے کہ گندم اور روٹی کی قیمتوں میں استحکام آئے گا اور عام شہریوں کو ریلیف ملے گا۔