پشاور (خصوصی رپورٹ)الیکشن کمیشن نے این اے۔1 چترال اپر کم چترال لوئر کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ،پولنگ 23 نومبر 2025کو ہوگی ۔ الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے اعلامیہ کے مطابق پبلک نوٹس ریٹرننگ افسر کی جانب سے 13 اکتوبر کو جاری کیا جائیگا،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ 15سے 17 اکتوبر تک جاری رہے گا، 18 اکتوبر کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائیگی،کاغذات کی جانچ پڑتال 22 اکتوبر تک ہوگی۔ امیدواروں کی نظرِثانی شدہ فہرست 4 نومبر کو جاری کی جائیگی۔