کینیڈا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بھارت کا غزہ امن معاہدے کا خیرمقدم

غزہ میں شدید ضرورت مند عوام کے لیے فوری اور بلا روک ٹوک انسانی امداد فراہم کی جانی چاہیے:کینیڈا
اوٹاوا،سڈنی، نئی دہلی (آئی  این پی )  کینیڈا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور بھارت نے اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ امن معاہدے کے پہلے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔غیرملکی خبررساںادارے     کینیڈا کی وزارتِ خارجہ (گلوبل افیئرز کینیڈا) نے ایک بیان میں کہا کہ کینیڈا صدر ٹرمپ کے پیش کردہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے، غزہ میں شدید ضرورت مند عوام کے لیے فوری اور بلا روک ٹوک انسانی امداد فراہم کی جانی چاہیے۔وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کینیڈا ان تمام کوششوں کی حمایت کرے گا جو اس مثبت قدم کو اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان دیرپا امن میں تبدیل کرنے کے لئے  کی جا رہی ہیں۔آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے نے وزیرِ خارجہ پینی وونگ کے ساتھ ایک مشترکہ اعلامیے میں کہا کہ آسٹریلیا صدر ٹرمپ کے اس اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے