ریاض(آئی این پی )سعودی عرب نے غزہ کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ امن تجویز کے پہلے مرحلے کے آغاز کا خیرمقدم کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اعلامیے میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فعال کردار، نیز برادر ممالک قطر، مصر اور ترکی کی جانب سے کی جانے والی ثالثی کی کوششوں کو سراہا ہے جن کے نتیجے میں یہ معاہدہ ممکن ہو سکا ہے۔