منگلا ڈیم مکمل بھر گیا، پانی کی سطح 1242 فٹ ریکارڈ

 پانی کی یہ مقدار زرعی شعبے اور پن بجلی کی پیداوار کے لئے خوش آئند ہے:  واپڈا
اسلام آباد (آئی این پی )منگلا ڈیم اپنی پوری صلاحیت کے مطابق مکمل بھر گیا جس میں پانی کی سطح 1242 فٹ ریکارڈ کی گئی۔واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے مطابق منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 72 لاکھ 77 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ تربیلا اور چشمہ ڈیم پہلے ہی مکمل بھر چکے ہیں، تینوں آبی ذخائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 33 لاکھ 16 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔واپڈا نے بتایا کہ پانی کی یہ مقدار زرعی شعبے اور پن بجلی کی پیداوار کیلئے خوش آئند ہے،