لاہور(آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے منگلا ڈیم متاثرین کیس میں بڑا فیصلہ سنا دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے بورڈ آف ریونیو کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے معاملے پر چار ماہ میں دوبارہ فیصلے کرنے کا حکم دے دیا جب تک اس معاملے کا فیصلہ نہیں ہو جاتا، درخواست گزاروں کو ان کی ملکیتی زمین سے بے دخل نہیں کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزاران کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ درخواست گزار منگلا ڈیم سے متاثرہ افراد ہیں، واپڈا نے سرکاری زمین کی خریداری کا سرٹیفکیٹ جاری کیا، جس کے تحت زمین کی مکمل قیمت ادا کر دی گئی۔فیصلے کے مطابق درخواست گزاروں نے ملکیت کے انتقال کے لیے ڈسٹرکٹ کلکٹر وہاڑی سے رجوع کیا، تاہم ان کی درخواست مسترد کر دی گئی، وکیل کے مطابق ہائیکورٹ نے 1999 کے حکم کے ذریعے معاملہ دوبارہ بورڈ آف ریونیو کو بھجوا دیا