سکھر میں دیوالی کی تقریب کے دوران آتش بازی سے ہوٹل میں آگ لگ گئی، سامان جل کر خاکستر

سکھر میں دیوالی کی تقریب کے دوران آتش بازی سے ہوٹل میں آگ لگ گئی، سامان جل کر خاکستر

سکھر کے سٹی بائی پاس پر واقع پاکستان کلب ہوٹل میں ہندو برادری کی جانب سے دیوالی کی تقریب کے دوران آتش بازی کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ہوٹل کے لان میں موجود فرنیچر، شامیانے اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہوٹل کے لان میں دیوالی کی تقریب جاری تھی، جہاں آتش بازی کے دوران اچانک آگ لگ گئی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور لان میں موجود سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے تقریب کے شرکا میں خوف و ہراس پھیل گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینس اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کیں تاکہ شعلوں کو ہوٹل کے دیگر حصوں تک پھیلنے سے روکا جا سکے۔آتشزدگی کے نتیجے میں ہوٹل کے لان میں رکھا فرنیچر، شامیانے اور دیگر سامان جل کر تباہ ہوگیا۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔