فیصل آباد(آ ئی این پی)گندم کا شمار پاکستان کی اہم غذائی فصلات میں ہوتا ہے۔ آبادی میں روز افزوں بڑھوتری کے باعث گندم کی فی ایکڑپیداوار میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔ موجودہ سال صوبہ پنجاب میں گندم کی بوائی کے لئے 1کروڑ65 لاکھ ایکڑ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس سے 2 کروڑ 25 لاکھ میٹرک ٹن پیداوار کا حصول متوقع ہے۔صوبہ پنجاب کے آبپاش علاقوں میں رواں ماہ سے گندم کی کاشت کا آغاز ہو چکا ہے۔ آبپاش علاقوں کے کاشتکارگندم کی کاشت ترجیحاً20 نومبر تک مکمل کر لیں اور زیادہ پیداوار کے لئے محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج استعمال کریں۔آبپاش علاقوں کے کاشتکار گندم کی زیادہ پیداوار کے لئیے گندم کی محکمہ زراعت پنجاب کی ترجیحاً منظور شدہ اقسام اکبر19، فلک24، سویرا24،عروج22،اجالا2016،جوہر2016،اناج2017،فخر بھکر17،بھکر سٹار19،غازی19، نشان21 اور دلکش20 کاشت کریں۔کاشتکاربوائی کے لیے شرح بیج40تا45کلو گرام فی ایکڑ رکھیں اور بیج کے اُگاؤ کی شرح85 فیصد سے ہرگز کم نہیں ہونی چاہیے