پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواستوں پر کارروائی روکنے سے پیچیدگیاں پیدا ہوئیں بیرسٹر گوہر

فیصلے سے سیاسی شخصیات کے ساتھ  عوام بھی متاثر ہو رہے ہیں‘ حکم امتناع واپس لینے کیلئے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کریں گے
پشاور(آئی این پی )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے وفاقی آئینی عدالت کے 5 نومبر کو پشاور ہائیکورٹ میں بعض آئینی درخواستوں پر کارروائی معطل کرنے کے فیصلے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئی ہیں۔ اپنے بیان میں  بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت کے فیصلے سے سیاسی شخصیات کے ساتھ عام عوام بھی متاثر ہو رہے ہیں، کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے 10 نومبر کو مقرر پی ٹی آئی کے کیسز ڈی لسٹ کر دیے، عدالت کو انتظامی سطح پر کیسز ڈی لسٹ نہیں کرنے چاہیے تھے۔بیرسٹر گوہر نے کہا  عدالت کو سماعت کرکے 5 نومبر کے فیصلے کے اطلاق کا تعین کرنا چاہیے تھا، حکم امتناع واپس لینے کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کریں گے۔