بی بی سی کی ڈاکیومنٹری ایڈیٹنگ تنازع پر ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او کا استعفیٰ

بی بی سی کی ڈاکیومنٹری ایڈیٹنگ تنازع پر ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او کا استعفیٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ڈاکیومنٹری میں ایڈیٹنگ تنازع کے بعد برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی اور سی ای او ڈیبورا ٹرنس نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

 رپورٹس کے مطابق بی بی سی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ادارہ اپنی رپورٹنگ میں سیاسی غیر جانبداری برقرار رکھنے میں ناکام رہا ہے۔متنازعہ ڈاکیومنٹری میں 6 جنوری 2021 کو ٹرمپ کی تقریر کے مختلف حصوں کو اس طرح ایڈٹ کیا گیا کہ ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے وہ اپنے حامیوں کو کیپٹل ہل پر مارچ اور ’’شدید مزاحمت‘‘ کی ترغیب دے رہے ہوں۔ یہ پروگرام گزشتہ سال امریکی انتخابات سے صرف ایک ہفتہ قبل نشر کیا گیا تھا۔’’دی ٹیلی گراف‘‘ میں شائع ایک لیک رپورٹ کے مطابق بی بی سی نے نہ صرف غزہ جنگ کی رپورٹنگ میں فلسطینیوں کے خلاف تعصب دکھایا بلکہ ٹرانس ایشوز اور ٹرمپ تقریر ایڈیٹنگ کے معاملات پر بھی ادارہ شدید دباؤ میں رہا۔ ذرائع کے مطابق بی بی سی جلد ان تمام تنازعات پر باقاعدہ معافی جاری کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔دوسری جانب، وائٹ ہاؤس نے برطانوی براڈکاسٹر کو ’’پروپیگنڈا مشین‘‘ قرار دیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کے استعفے کے بعد، ڈونلڈ ٹرمپ نے دی ٹیلی گراف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’آخر کار سچ سامنے آ گیا۔‘‘