محکمہ تعلیم بلوچستان نے سردیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت سرد علاقوں میں تعلیمی ادارے 16 دسمبر 2024 سے 28 فروری 2025 تک بند رہیں گے۔
یہ طویل تعطیلات اس لئے دی گئی ہیں تاکہ سرد علاقوں میں موسم کی شدت سے بچا جا سکے۔ جبکہ گرم علاقوں میں تعلیمی ادارے 1 جنوری 2025 سے 10 جنوری 2025 تک مختصر تعطیلات پر ہوں گے۔تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوران بلوچستان یونیورسٹی نے بھی موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، محکمہ تعلیم نے سرکاری و نجی سکولوں میں رزلٹ کا بھی اعلان کر دیا ہے، جس سے طلباء کے نتائج کا اعلان شروع ہو چکا ہے۔