ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی شدید علیل ہوگئے ہیں اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔
خاندانی ذرائع نے ان کی صحت کی تصدیق کی ہے۔ اس وجہ سے، سینیٹر عرفان صدیقی آج ستائیس ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔دوسری طرف، قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے بنیادی مسودے کی منظوری دے دی ہے، جس کے مطابق مجوزہ ترامیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس صبح 11 بجے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق، حکومتی اتحادی جماعتوں کی ترامیم پر اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ ان مجوزہ ترامیم میں عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ اس معاملے پر حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے درمیان مشاورت جاری ہے۔