وزیراعلی پنجاب مریم نواز نیویارک پہنچ گئیں

نیویارک (آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نیویارک پہنچ گئیں۔سفارتی اور سرکاری حلقوں کے مطابق اس دورے کا مقصد خفیہ رکھا گیا ہے، تاہم نیویارک میں پاکستان مسلم لیگ کے ذرائع طبی وجوہات کو خارج از امکان قرار نہیں دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز برازیل میں ہونے والی کوپ 30 ایمیزونیا بیلیم 2025! میں شرکت کے لیے گزشتہ ہفتے روانہ ہوئی تھیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ وزیراعلی مریم نواز پنجاب کی نمائندگی کریں گی، جن کے ساتھ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی ہوں گی۔