ذہنی معذور بچی سے زیادتی ، رکشہ ڈرائیورگرفتار

تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں: ایس پی  بلال
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ذہنی معذور بچی سے زیادتی کرنے والا رکشہ ڈرائیور کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزم ورغلاء کر زبردستی معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا تھاشاہدرہ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزم پرویز کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں