دوست کے مشورے پر بال لگوائے ہیں،شخصیت میں واضح بہتری آئی ، کامیڈین اداکار
لاہور(شوبز ڈیسک)کامیڈین اداکار ہنی البیلا نے کہا ہے کہ بالوں کا انسانوں کی پر کشش شخصیت میں نمایاں کردار ہوتا ہے ،دوست کے مشورے پر بال لگوائے جس کے بعد شخصیت میں واضح بہتری آئی ہے اور اب اپنی عمر سے 20 سال چھوٹے دکھائی دیتا ہوں۔ایک انٹر ویو میں ہنی البیلا نے کہا کہ جن افراد کے سر کے بال کم یا ختم ہو چکے ہیں انہیں اپنی شخصیت میں نکھار لانے کے لیے بال لگوانے کے آپشن پر غور کرنا چاہیے کیونکہ بال آپ کی شخصیت میں پر کشش ہونے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔