حج کیلئے روانہ انڈونیشین خاتون مدینہ جاتے ہوئے انتقال کرگئی

 جدہ (آئی این پی )انڈونیشیا سے شوہر کے ساتھ حج کیلئے روانہ خاتون سعودی عرب لینڈنگ سے قبل ہی انتقال کرگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 65 سالہ خاتون کا تعلق انڈونیشیا کے وسطی صوبے جاوا سے ہے ، خاتون مدینہ جانیوالی پرواز میں موجود تھیں جس دوران خاتون نے چکر آنے کی شکایت کی اورپھر گر کر انتقال کرگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کا انتقال 3مئی کے روز ر دوپہر  3بج کر12منٹ پر ہوا جب کہ خاتون کی شناخت 65سالہ دائمہ کے نام سے ہوئی ہے۔