محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیزمینجمنٹ نے گندم فنانسنگ پروگرام کا نوٹیفیکیشن جاری کردبا
لاہور (آئی این پی )محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ نے وزیر اعلی پنجاب گندم فنانسنگ پروگرام 2025کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ اس سکیم کے تحت فلور ملز مالکان اور فوڈ گرین لائسنس ہولڈرز کو 100ارب روپے کی بلاسود فنانسنگ فراہم کی جائے گی تاکہ وہ کاشتکاروں سے گندم کی زیادہ سے زیادہ مقدار خرید سکیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام صوبے میں گندم کی مثر خریداری کو یقینی بنانے اور ذخیرہ اندوزی و مصنوعی قلت جیسے مسائل سے بچنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ فلور ملز اور گرین لائسنس ہولڈرز 15جون تک اپنی درخواستیں متعلقہ بینکوں میں جمع کرا سکتے ہیں۔ فنانسنگ پالیسی کی نگرانی ڈی جی فوڈ، کمشنر پنجاب کریں گے جبکہ وزیر خزانہ پنجاب کی سربراہی میں 7رکنی سٹیئرنگ کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے جو اس پروگرام پر عملدرآمد کو موثر طریقے سے مانیٹر کرے گی۔