شاہدرہ میں اغوا برائے تاوان کی کارروائی، لاپتہ دو بہنیں والدین کے حوالے

شاہدرہ میں اغوا برائے تاوان کی کارروائی، لاپتہ دو بہنیں والدین کے حوالے

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں سی سی ڈی اغوا برائے تاوان سیل نے کارروائی کرتے ہوئے تین روز قبل تھانہ بادامی باغ کی حدود سے لاپتہ دو بہنوں کو ٹریس کر لیا۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق بچیوں کو بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ دونوں بہنوں کا اغوا کا مقدمہ تھانہ بادامی باغ میں درج تھا۔ والدین کے مطابق 16 سالہ مدیحہ اور 15 سالہ صبیحہ گھر سے ٹیوشن کے لیے نکلی تھیں جب ان کا اغوا ہوا۔اس کارروائی سے بچوں کے تحفظ اور اغوا برائے تاوان کے خاتمے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں کی افادیت سامنے آئی ہے۔