ضیاء حسین شاہ پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے نئے چیئرمین مقرر

اسلام آباد (آئی این پی) ضیاء حسین شاہ کو پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کا نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔پاکستان نیوکلئیر ریگولیٹری اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق حکومتِ پاکستان نے ضیا حسین شاہ کو 4 سال کے لیے چیئرمین پی این آر اے مقرر کیا ہے۔ضیا حسین شاہ اس سے قبل بطورِ ممبر(ایگزیکٹیو)خدمات انجام دے رہے تھے۔