اسلام آباد(آن لائن) سانحہ پمز میں آئی ایچ آر اے کی کارگردگی کے معاملہ پرچیئرمین سمیت ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے مزید چار ارکان مستعفی ہو گئے ہیں۔مستعفی ہونے والوںمیں آئی ایچ آر اے سے مطیع الرحمٰن، کرنل محمد عارف، اسماء اور چودھری کاشف ظہور شامل ہیں۔ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے اب تک سات اراکین مستعفی ہوچکے ہیں۔انکوائری رپورٹ میں اتھارٹی کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھائے گئے تھے ۔