ایم ایس میؤ اسپتال کی بات چیت بہت غلط طریقے سے ہوئی: عظمیٰ بخاری

ایم ایس میؤ اسپتال کی بات چیت بہت غلط طریقے سے ہوئی: عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں لاشوں پر سیاست کرنا افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اربوں روپے دواؤں کی مد میں دے رہی ہیں، لیکن ان پر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ صرف اسپتالوں میں تشہیر کے لیے جاتی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے ملک احمد بھچر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ مریم نواز کا دور ہے، آپ کے لیڈر کا نہیں۔وزیرِ اطلاعات نے ایم ایس میو اسپتال کی جانب سے غلط طریقے سے بات کرنے اور عدم جواب دہی پر بھی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میو اسپتال میں دواؤں کے فنڈز موجود تھے، پھر کیوں باہر سے دوائیں منگوائی جا رہی تھیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمارے پاس فرض شناس ڈاکٹرز ہیں جو اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں، اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈاکٹرز اور انتظامیہ کو اپنے پیسوں کی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسپتال انتظامیہ فنڈز کا صحیح استعمال نہیں کر رہی تو اس کی ذمہ داری ایم ایس پر ہونی چاہیے۔وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ مریم نواز خود اسپتالوں میں جا کر دواؤں کا ریکارڈ چیک کرتی ہیں اور لوگوں کو گھروں میں دوائیں مل رہی ہیں، تو وہ کیوں مطمئن نہیں ہوں گے۔