خیبرپختونخوا حکومت نے ایک اہم یوٹرن لیتے ہوئے گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس فیصلے کی حتمی منظوری خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی، جو کل رات 9 بجے سول سیکرٹریٹ کے کیبنٹ روم میں منعقد ہوگا۔ذرائع کے مطابق، کابینہ اجلاس میں شامل 15 وزراء، 5 مشیر، اور 12 معاونین خصوصی کو دعوت دی گئی ہے۔ اس اجلاس میں گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کو ہٹانے کے علاوہ، آسامیوں کی تخلیق پر بھی عائد پابندی کو واپس لینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
مزید برآں، اجلاس میں کراچی میں ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کے لیے فنڈز کی منظوری دی جائے گی۔ یہ فیصلے اس بات کا عندیہ ہیں کہ صوبائی حکومت اپنے مالی معاملات میں لچک دکھا رہی ہے اور اہم منصوبوں کے لیے وسائل فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔خیبرپختونخوا حکومت کا یہ اقدام صوبے کی مالی پوزیشن اور مختلف منصوبوں کے لیے درکار فنڈز کے حوالے سے اہم ثابت ہو سکتا ہے۔