چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) ڈی پی او ساہیوال طاہر رحمان خان نے فیصلہ کیا ہے کہ بازاروں میں رش کے اوقات میں پولیس کا پیدل گشت کروایا جائے، اس اقدام کا مقصد بازاروں میں چھینا جھپٹی،چوری،جیب تراشی،رابری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خدشات کو ختم کرنا ہے، ڈی پی او رانا طاہر رحمان نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو پروفیشنل ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں افطاری سے قبل خریداری کے حوالے سے رش بڑھ جاتا ہے جو بتدریج بڑھتے بڑھتے عیدالفطر کی خریداری میں تبدیل ہو کر غیر معمولی رش کی شکل اختیار کر جاتا ہے، ڈی پی او رانا طاہر رحمان نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام بڑے اور رش والے بازاروں میں پولیس اہلکار پیدل گشت کریں گے، اس پروفیشنل اقدام میں لیڈی کانسٹیبل بھی حصہ لیں گی تاکہ ممکنہ طور قانون شکنی کرنے والے مردو عورت ملزمان کو پولیس اہلکار موقع پر گرفتار کرسکیں۔