شیر کی بھارتی گجرات میں مٹر گشت کی ویڈیو وائرل

 نئی دہلی  (آئی این پی )بھارتی شہر گجرات کے ہائی وے پر شیر کی مٹر گشت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں شیر سڑک پر نکل آیا اور ہائی وے پر چہل قدمی کرتا رہا جس کو دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔جنگل کے بادشاہ کے ٹہلنے کے باعث سومناتھ ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے