باپ نے آڈیو پیغام میں4 افراد کو بچی ونی کرنے کا ذمہ دار قرار دیا
پولیس حرکت میں آگئی ، 3 ملزم گرفتار کرلئے ، 1 کی تلاش جاری
ڈیرہ ا سماعیل خان (خصوصی رپورٹ) بیٹی کو ونی ہونے سے بچانے کیلئے باپ کی خودکشی۔ پولیس نے اہل علاقہ کے حوالے سے بتایا کہ باپ نے آخری آڈیو پیغام میں 4 افراد کو بچی ونی کرنے کا ذمہ دار قرار دیا۔ آڈیو بیان کے مطابق 12 سالہ بیٹی کا رشتہ بھانجے سے طے کر رکھا تھا، پنچایت نے دوسرے کی بیٹی سے تعلق پر بھانجے پر 7 لاکھ روپے جرمانہ کیا اور میری بیٹی کو دوسرے سے ونی کرنے پر مجبور کیا۔ڈی پی او اور پولیس کاکہنا ہیکہ بچی کے والد کی آڈیو کے مطابق 3 نامزد ملزم گرفتار کرلیے جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔