سعدیہ امام کا بیٹی کی پیدائش کے بعد اداکاری چھوڑنے کی وجہ بیان

سعدیہ امام کا بیٹی کی پیدائش کے بعد اداکاری چھوڑنے کی وجہ بیان

پاکستان کی معروف اداکارہ سعدیہ امام نے اپنی بیٹی میرب کی تربیت کو ترجیح دیتے ہوئے اداکاری چھوڑنے کی وجہ بتائی۔

 انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ اگر وہ اس عمر میں اپنی بیٹی کی اچھی تربیت نہیں کر پائیں گی تو وہ ایک ناکام ماں بن جائیں گی۔سعدیہ امام نے مزید کہا کہ شوبز کیریئر میں واپسی کبھی بھی ممکن ہے، اور اب چونکہ وہ ہیروئن نہیں ہیں، وہ ماں یا کسی اور کردار میں اداکاری کر سکتی ہیں۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس ابھی بھی انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع ہے اور اداکاری کا جنون انہیں کسی بھی وقت واپس لانے کے لیے کافی ہے۔