صوبے میں 1 لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا: بیرسٹر سیف

صوبے میں 1 لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا: بیرسٹر سیف

مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ صوبائی حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور توانائی کے بحران کے حل کی جانب انقلابی قدم اٹھایا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں بتایا کہ صوبے میں سولرائزیشن منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے جس میں ای بیلیٹنگ کے ذریعے مستحق گھرانوں کا انتخاب مکمل کیا گیا ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 32,500 گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے اور مجموعی طور پر 130,000 گھرانوں کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس منصوبے میں سولر پینلز، بیٹریز، پنکھے اور لائٹس شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضم اضلاع کے 30,000 گھرانے بھی اس منصوبے کا حصہ ہوں گے، جو توانائی کے بحران کا حل فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔