ویب ڈیسک: کرکٹ اسٹار اور سابق قومی کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ وہ اپنے بیٹے اذہان سے ملنے کے لیے مہینے میں دو مرتبہ دبئی جاتے ہیں تاکہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ بھرپور وقت گزار سکیں۔
حال ہی میں شعیب ملک ایک رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور بیٹے سے اپنے رشتہ پر بات کی۔ شعیب ملک نے بتایا کہ ان کا بیٹے کے ساتھ باپ اور بیٹے سے زیادہ دوستی کا رشتہ ہے اور ایک مضبوط بانڈ ہے۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ جتنے دن دبئی میں رہتے ہیں، اپنی پوری کوشش کرتے ہیں کہ بیٹے کو اسکول ڈراپ کریں اور واپسی پر اسے پِک کریں، اور وہ اس کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے ہیں۔
انہوں نے والدین کے بچوں کے ساتھ دوستی کے رشتہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ کے ساتھ بھی بہت قریبی رشتہ تھا۔یاد رہے کہ شعیب ملک نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد اداکارہ ثنا خان سے شادی کی تھی، اور ان کا بیٹا اذہان دبئی میں اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔