لاہور(کرائم رپورٹر)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آبشار ڈرائیونگ سکول میں خصوصی افطار پارٹی کا انعقاد سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے کیا گیا ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر اطہر وحید بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک کی ٹریفک پولیس کے افسران خواتین افسران اور اہلکاروں نے خصوصی شرکت کی سی ٹی او نے ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکاروں کے ساتھ روزہ افطار کر کے انکی حوصلہ افزائی کی سی ٹی او لاہور اطہر وحید کا کہنا ہے کہ خواتین کسی بھی معاشرے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں ٹریفک پولیس لاہور میں ملازمت کرنے والی خواتین کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہے،ترقی یافتہ ممالک کی طرح ہماری خواتین کو بھی ہر شعبہ زندگی میں آگے بڑھنا ہو گاخواتین افسران اور اہلکاروں نے ٹریفک پولیس میں بہترین خدمات انجام دیں،تقریب کے اختتام پر سی ٹی او نے خواتین افسران اور اہلکاروں کیلئے تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا