مرحومہ کی راجہ رام میں نماز جنازہ ادا،سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت
سکندرآباد( خصوصی رپورٹ)بیٹی والد کا جگر ہوتی ہے، راجہ رام کی بی ایس کی طالبہ عظیم بیٹی نے اپنے جگر کا ٹکرا دیکر والد کی جان بچا لی خود دنیا کو خیر باد کہہ دیا۔تفصیل کے مطابق راجہ رام مین مارکیٹ کے انجمن تاجران کے رہنما رائو خلیل طاہر کافی عرصہ سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے، سندھ گیمبنٹ ہسپتال میں جگر کی پیوند کاری کے سلسلے میں علاج جاری تھا ، جگر 60فیصد ختم ہوچکا تھا، موت وحیات کی کشمش میں مبتلا تھے کہ ان کی جواں بیٹی بی ایس فائنل ایئرکی طالبہ مقدس خلیل نے اپنے جگر کا ٹکڑا اپنے والد کو دے دیا، جگر کی پیوند کاری ہوئی، باپ زیر علاج ہے لیکن مقدس خلیل اچانک حالت خراب ہونے پر دم توڑ گئی ،مرحومہ کی نماز جنازہ راجہ رام عید گاہ میں ادا کی گئی ،جس میں سیاسی وسماجی شخصیات ایم پی اے میاں ایاز احمد بودلہ ،شوکت خان جوئیہ ،سابق ایم این اے ابراہیم خان ،خلیق الرحمن ایڈووکیٹ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔