وفاقی وزیرنے اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا نوٹس لے لیا، وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ کو باقاعدہ خط لکھ دیا۔جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی نازک مسئلہ ہے لہٰذا معاملے کی فوری انکوائری کی جائے، سمندر پار پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں انہیں ناجائز تنگ نہ کیا جائے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، وزارت ایئرپورٹس پر سمندر پار پاکستانیوں کے لیے فسلیٹیشن ڈیسک قائم کرے گی۔پاکستان بزنس فورم فرانس نے اس مسئلے کو وفاقی وزیر کے سامنے اٹھایا تھا۔