ایران، اسرائیل حملے رکنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل سستا ہوگیا

نیویارک،سنگاپور(آئی این پی )ایران اور اسرائیل کی جانب سے ایک دوسرے پر حملے روکنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 65 سینٹ کمی کے بعد 93 ڈالر 60 سینٹ فی بیرل کی سطح پر آگئی، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی فی بیرل قیمت بھی 65 سینٹ کمی کے بعد 90 ڈالر 65 سینٹ ریکارڈ کی گئی