نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کرمنل لا ترمیمی بل 2026 قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا
اسلام آباد(آئی این پی ) کرمنل لاترمیمی بل 2026 میں تیزاب گردی کے مجرموں کیلئے سزائو ں میں سزائے موت بھی شامل کرنے کی تجویز دے دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں تیزاب گردی کے بڑھتے ہوئے ہولناک واقعات کی روک تھام کے لئے قانون کو مزید سخت کرنے کی تیاری کر لی گئی۔ نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کرمنل لا ترمیمی بل 2026 قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا، جس میں تیزاب پھینکنے والے مجرموں کیلئے سزائے موت کی سزا شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔مجوزہ ترمیمی بل کے تحت پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 336 بی میں ترمیم کی جائے گی۔