ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نئے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں دفاع کے لیے 2550 ارب روپے مختص کرنے پر غور کر رہی ہے، جو رواں سال کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔
ذرائع کے مطابق، اس اضافے سے تینوں مسلح افواج اور انٹرسروسز اداروں کو متناسب حصہ فراہم کیا جائے گا۔ رواں مالی سال 2024-25 میں دفاعی بجٹ کی مد میں 2122 ارب روپے رکھے گئے تھے، جو مجموعی قومی پیداوار (GDP) کا 1.71 فیصد بنتا ہے۔یاد رہے کہ 2023-24 کے مالی سال میں دفاعی بجٹ 1854 ارب روپے تھا، جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ نئے بجٹ میں ممکنہ طور پر اس رجحان کو برقرار رکھتے ہوئے دفاعی اخراجات میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔