موٹرسائیکل سوار چار ملزمان نے فائرنگ کر کے45سالہ سعید ، 22سالہ شمشاد کو موت کے گھاٹ اتاردیا،واردات پسندکی شادی پرجھگڑے کے باعث ہوئی،پولیس
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں، ایس ایچ او ستوکتلہ داود خالد سمیت پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔ایس ایچ او ستوکتلہ دائود خالد کے مطابق مقتولین کی شناخت 45سالہ سعید اور 22سالہ شمشاد کے نام سے ہوئی ہے۔موٹرسائیکل سوار چار ملزمان نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کیا۔ جس کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات کا اغاز کر دیا ہے۔ایس پی صدر ڈویژن ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوہرے قتل کی واردات پسند کی شادی پر ہونے جھگڑے کے باعث ہوئی ہے۔پولیس نے کیمروں اور دیگر شواہد کی روشنی میں ملزمان کو ٹریس کرنا شروع کر دیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے ہیں۔