ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی اور حبس برقرار، بالائی علاقوں میں بارش

لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال اور قصور میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے:محکمہ موسمیات 
اسلام آباد(آئی این پی )محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ دو روز کے دوران گرم اور مرطوب موسم برقرار رہے گا، تاہم بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے جمعرات کو خوشاب، لاہور، سیالکوٹ اور نارووال، جبکہ آج (جمعہ کو)مری، گلیات، چکوال، جہلم، منڈی بہاالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، خوشاب، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال اور قصور میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالم جبہ میں 29 ملی میٹر، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں 23 ملی میٹر جبکہ مظفرآباد شہر میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سبی، بھکر اور خانیوال میں پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔