شہرقائدمیں 20 کلو کا تھیلا 3540 روپے تک پہنچ گیا :وفاقی ادارہ شماریات
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک بھرمیں آٹے کی قیمت میں مزیداضافہ ہوگیا،وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 140 روپے مہنگا ہوکر 3540 روپے تک پہنچ گیا ہے۔فیصل آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے مہنگا ہوکر 3000 روپے تک ہوگیا جبکہ خضدار میں 400 روپے مہنگا ہوکر 3400 روپے تک چلا گیا ہے۔لاڑکانہ میں 20 کلو کا تھیلا 300 روپے مہنگا ہوکر 3200 ، حیدرآباد میں 280 روپیمہنگا ہوکر 3480 ،کوئٹہ میں 190 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3220 روپے جبکہ سکھر میں 140 روپے مہنگا ہوکر 3200 روپے تک پہنچ گیا ہے۔سرگودھا میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2933 روپے، ملتان میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 66 روپے مہنگا ہوکر 2933 روپے تک ہو گیا ہے، اسلام آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3373 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ راولپنڈی میں 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 3333 روپے تک برقرار ہے۔گوجرانوالہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3000 ، سیالکوٹ میں 3133 اور لاہور میں 2300 روپے تک مل رہا ہے۔