فیروزوالہ(آئی این پی )فیروزوالہ میں ایک نجی ٹائو ن میں کچن میں کھانا بناتے ہوئے سلنڈر سے گیس لیکج کے باعث ہولناک آگ بھڑک اٹھی، جس کی زد میں آکر ایک خاتون جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ کچن میں کھانا بنانے کے دوران سلنڈر سے گیس کے اخراج کی وجہ سے پیش آیا۔ آگ کی شدت کے باعث خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ریسکیو حکام نے جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 30 سالہ تحریمہ زوجہ حمزہ کے نام سے کی ہے