آذربائیجان کا سفر کرنے والے 7 ہزار 721 پاکستانیوں کی واپسی کا کوئی ریکارڈ نہیں
اسلام آباد(آئی این پی)وزارتِ داخلہ کی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ آذربائیجان غیر قانونی ہجرت اور انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے لیے ایک اہم ٹرانزٹ ہب کے طور پر ابھر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دستاویزات سے پتہ چلا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران آذربائیجان کا سفر کرنے والے 7 ہزار 721 پاکستانیوں کی واپسی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے، جس نے انسانی اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورکس پر سنگین خدشات پیدا کر دیے ہیں۔وزارتِ داخلہ کی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران مجموعی طور پر 1 لاکھ 06 ہزار 634 پاکستانی شہریوں نے آذربائیجان کا سفر کیا، ان سفر کرنے والے افراد میں سے 7 ہزار 721 پاکستانی ایسے ہیں جن کی وطن واپسی کا سرکاری طور پر کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے