بھارت: پل کا حصہ گرنے سے گاڑیاں دریا میں جاگریں، 10افراد ہلاک

گجرات کے گمبیھرا پل کا ایک حصہ اس وقت گرا جب اس پر گاڑیاں رواں دواں تھیں، وزیراعلیٰ کاتحقیقات کاحکم
احمد آباد(آئی این پی )بھارتی ریاست گجرات کے گمبھیرا پل کا ایک حصہ گرنے سے 10افرادہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں پل کا ایک حصہ اس وقت گرا جب اس پر گاڑیاں رواں دواں تھیں جس کے باعث متعدد گاڑیاں بھی دریا میں جاگریں۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور اب تک 10افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ پل 40سال پرانا ہے جس پر بدھ کی صبح ٹریفک کے سبب حادثہ پیش آیا، ریسکیو اہلکاروں نے اب تک صرف 3 افراد کو ریسکیو کیا جب کہ باقی کی تلاش جاری ہے۔