بالِی ووڈ کی مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اپنی دلکش مسکراہٹ، بہترین اداکاری اور شاندار ڈانس کے لیے پہچانی جاتی ہیں۔
حال ہی میں وہ دانتوں کی صحت اور ذاتی نگہداشت کے موضوع پر گفتگو کرتی نظر آئیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ خوبصورت مسکراہٹ برقرار رکھنے کے لیے دانتوں کی باقاعدہ صفائی اور مناسب دیکھ بھال بے حد ضروری ہے۔ مادھوری کے مطابق وہ روزانہ دن میں دو مرتبہ (صبح اور رات) دانت صاف کرتی ہیں اور منہ کی صفائی اور متوازن غذا کو اپنی روٹین کا اہم حصہ سمجھتی ہیں۔
انہوں نے والدین اور بچوں کے لیے پیغام دیا کہ دن میں دو بار دانت برش کریں اور ہر چھ ماہ بعد مکمل صفائی کروائیں۔ مادھوری کے مطابق دانتوں کی اچھی صحت نہ صرف ظاہری حسن میں اضافہ کرتی ہے بلکہ مجموعی صحت پر بھی مثبت اثر ڈالتی ہے۔