مادھوری ڈکشت کی 24 سال بعد ٹی وی اسکرین پر دوبارہ آمد

مادھوری ڈکشت کی 24 سال بعد ٹی وی اسکرین پر دوبارہ آمد

 بالی وڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ 24 سال بعد ٹیلی ویژن پر بطور میزبان دوبارہ نظر آئیں گی۔  
مادھوری جلد ہی آنے والے کوئز شو "کون ہونار کروڑپتی" (Kon Honar Crorepati) کی میزبانی کریں گی، جو امیتابھ بچن کے مقبول شو "کون بنے گا کروڑپتی" کا مراٹھی ورژن ہے۔  اس شو کا پہلا پرومو منگل کے روز جاری کیا گیا، جس میں اداکارہ روایتی مہاراشٹری انداز میں نظر آئیں۔ پرومو میں مادھوری نے سبز اور سنہری ساڑھی پہن رکھی ہے، جس کے ساتھ انہوں نے روایتی سونے کے زیورات اور مہاراشٹری نتھ بھی پہنی ہے۔  مادھوری نے مراٹھی زبان میں شو کا تعارف کرواتے ہوئے کہا، "جو پہلے کبھی نہیں ہوا، وہ اب ہونے والا ہے۔ پورے مہاراشٹرا کے گھروں میں گفتگو کا نیا سلسلہ شروع ہوگا کیونکہ اب، کھیل بدلنے والا ہے۔ میں آپ کے لیے ’کون ہونار کروڑپتی‘ لے کر آ رہی ہوں اور یہ جلد آ رہا ہے۔"  اس کے علاوہ، مادھوری نے یہ پرومو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا، جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا، "اس سفر کا آغاز کرنے اور آپ کے لیے ایک ایسا گیم شو پیش کرنے کے لیے پرجوش ہوں جو ہمیشہ علم، خوابوں اور امکانات کے گرد گھومتا رہا ہے۔"  یہ شو جلد ہی ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا اور مداحوں میں خاص دلچسپی پیدا ہو رہی ہے